سرکاری کالجز میں آتشزدگی کے واقعات کی انکوائری شروع

سرکاری کالجز میں آتشزدگی  کے واقعات کی انکوائری شروع

لاہور(خبر نگار)شالیمار کالج کے بعد ریلوے روڈ کالج میں بھی آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے ، جس کے بعد کالجز میں آتشزدگی کے واقعات کی الگ سے انکوائری شروع کر دی گئی ہے ۔۔

لاہور ڈویژن کے سرکاری کالجز کا مختلف شکایات اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کے تناظر میں آڈٹ جاری ہے ۔ آڈٹ کے لیے لاہور ڈسٹرکٹ میں چھ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو کالجز کے انتظامی اور مالی معاملات کا جائزہ لے رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کالجز میں آتشزدگی کے حالیہ واقعات کو بھی آڈٹ کے عمل سے الگ رکھتے ہوئے خصوصی طور پر جانچا جا رہا ہے۔لاہور ڈویژن میں سرکاری و نجی کالجز کی مجموعی تعداد 120 سے زائد ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...