10اینٹی سموگ گنز چلانے کافیصلہ
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) چمکتا لاہور مہم کا آغاز، 10 اینٹی سموگ گنز شہر بھر میں چلائی جائیں گی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے۔۔
ستھرا پنجاب وژن کے تحت لاہور میں چمکتا لاہور مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ مہم کے تحت سب سے اہم قدم 10 اینٹی سموگ گنز / مسٹ گنز کا استعمال ہے جو آج سے شہر بھر میں چلائی جائیں گی۔ یہ رکشہ ماؤنٹڈ اور کاسٹ ایفیکٹو گنز ہیں جو سموگ میں کمی کے لیے فضا میں پانی کا سپرے / چھڑکاؤ کریں گی۔ اور گرد و غبار کو بٹھا دیں گی۔ ساتھ ہی یہ شہر کی واشنگ آپریشنز میں بھی بھرپور معاونت کریں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments