منشیات کی روک تھام کیلئے پنجاب کی یونیورسٹیوں کا نیٹ ورک بنانیکی تجویز

منشیات کی روک تھام کیلئے پنجاب کی  یونیورسٹیوں کا نیٹ ورک بنانیکی تجویز

لاہور (خبرنگار )صدر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) ابراہیم مراد سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس بریگیڈیئر محمد رضوان نے ملاقات کی۔۔

، جس میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے پھیلاؤ کی روک تھام اور طلبہ کو نشے کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے دوران ابراہیم مراد نے دونوں اداروں کے درمیان قریبی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے کی پیشکش کی۔ انہوں نے منشیات کی روک تھام کے لیے پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں کا ایک مشترکہ نیٹ ورک قائم کرنے کی تجویز بھی دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...