ائیرپورٹ سرکل :2 ون ویلرزپکڑے گئے

ائیرپورٹ سرکل :2 ون ویلرزپکڑے گئے

لاہور ( کرائم رپورٹر) لاہور ٹریفک پولیس نے ائیرپورٹ سرکل میں دو ون ویلرز کو گرفتار کر لیا۔۔

 ملزمان کے خلاف تھانہ ساؤتھ کینٹ میں مقدمات درج کرکے انہیں حوالات میں بند کروا دیا گیا۔ون ویلرز رات گئے ٹولیوں کی شکل میں نکلتے اور پولیس کو دیکھ کر فرار ہو جاتے تھے ۔ اس صورتحال کے پیش نظر ڈیفنس موڑ پر خصوصی ناکہ بندی اور کومبنگ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران دو ون ویلرز کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔گرفتار ملزمان کی شناخت حمزہ اور گلزیب کے نام سے ہوئی ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...