موٹر سائیکلیں اور گھریلو سامان چوری کرنے والا ملزم پکڑا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ پولیس نے موٹر سائیکلیں اور گھریلو سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی میں ہربنس پورہ پولیس نے ملزم سفیان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر کے ملزم سے دو 125 موٹر سائیکلیں، پانچ بیٹریاں، تین واٹر موٹرز اور دو موبائل فون برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریکارڈ یافتہ ملزم رہائشی علاقوں سے موٹر سائیکلیں، گاڑیوں سے بیٹریاں اور گھروں سے واٹر موٹرز چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments