چوتھے مرحلے میں6ہزار سکول آؤٹ سورس کرنیکی تیاری
پہلی بار ہائی سکول بھی عمل میں شامل، آؤٹ سورسنگ کا دائرہ کار وسیع کیاجارہا
لاہور(خبر نگار)پنجاب میں سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے چوتھے مرحلے کی تیاری شروع ، 6 ہزار سرکاری سکول آؤٹ سورس کیے جائینگے ۔ذرائع کے مطابق پہلی مرتبہ ہائی سکول بھی آؤٹ سورسنگ عمل میں شامل ہونگے ۔ سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کی تیاری کرلی گئی، فیز فور کیلئے سکولوں کا انتخاب طلبہ کی تعداد بنیاد پر کیا جائیگا۔ محکمہ تعلیم نے آؤٹ سورسنگ کے چوتھے مرحلے کیلئے معیار طے کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق 100یا اس سے کم طلبہ والے پرائمری سکول فیز فور میں شامل ہونگے جبکہ 200 یا اس سے کم طلبہ والے مڈل سکولوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 300 یا اس سے کم طلبہ والے ہائی سکول بھی چوتھے مرحلے کا حصہ ہونگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments