گندم پیداواری مقابلے :سرسبز کاشتکاروں کی 119 پوزیشنز

گندم پیداواری مقابلے :سرسبز کاشتکاروں کی 119 پوزیشنز

گندم پیداواری مقابلے :سرسبز کاشتکاروں کی 119 پوزیشنز فاطمہ فرٹیلائزر کے ماہرین اور ایڈوائزرز کاشتکاروں کی رہنمائی میں مصروف

 لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب کے گندم پیداواری مقابلے 26-2025 میں فاطمہ فرٹیلائزر کے سرسبز نائٹروفاس اور کین گوارہ استعمال کرنیوالے کاشتکاروں نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 120 میں سے 119 لعی پوزیشنز اپنے نام کر لیں ۔ حکومتی نتائج کے مطابق سرسبز کاشتکاروں نے صوبائی سطح پر پہلی، دوسری اور تیسری تینوں پوزیشنز حاصل کیں ۔گزشتہ سال 25-2024 کے مقابلے میں سرسبز کاشتکاروں کی ضلعی پوزیشنز کی تعداد 120 میں سے 97 تھی، جو رواں سال بڑھ کر 119 ہوگئی۔ یوں مجموعی ضلعی پوزیشنز میں انکا حصہ تقریباً 81 فیصد سے بڑھ کر 99 فیصد سے زیادہ ہوگیا۔ مزید یہ کہ 40 میں سے 39 اضلاع میں پہلی پوزیشن بھی سرسبز کاشتکاروں نے حاصل کی۔ مسلسل دوسرے سال بڑے پیمانے پر پوزیشنز حاصل کرنا اس امر کو اجاگر کرتا ہے کہ بہتر پیداوار کیلئے صرف کھاد کی مقدار نہیں بلکہ فصل کی ضرورت کے مطابق درست غذایت اور بہتر زرعی طریقے اپنانا ضروری ہیں ۔ تصدیق شدہ بیج، مٹی کی ضرورت کے مطابق متوازن کھادوں کا استعمال اور زرعی ماہرین کی رہنمائی بھی اس عمل کا اہم حصہ ہیں ۔ فاطمہ فرٹیلائزر کے زرعی ماہرین اور ایڈوائزرز مختلف اضلاع میں کاشتکاروں کی رہنمائی اور مٹی کی جانچ کی سہولت فراہم کررہے ہیں تاکہ کسان اپنی زمین اور فصل کی ضروریات کے مطابق بہتر فیصلے کر سکیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...