دوہفتوں کے دوران 353 منشیات فروش پکڑے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرتے ہوئے دو ہفتوں کے دوران353 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے ملزموں سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کرلی۔ رواں سال منشیات فروشی میں ملوث 6,623ملزموں کو گرفتار کرکے 6,391 مقدمات درج کئے گئے ۔ملزموں س 2,400 کلو چرس، 800کلو آئس، 118 کلو ہیروئن،500 کلو بھنگ، 66 کلو افیون اور27 ہزار لٹر شراب برآمد کی گئی۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔انہوں نے بالخصوص تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے اطراف منشیات فروشی میں ملوث عناصر کیخلاف بھرپور کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنا پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments