14ہزار سے زائد بڑے ریٹیلرز ودیگرکاروبار پی او ایس سے منسلک

14ہزار سے زائد بڑے ریٹیلرز  ودیگرکاروبار پی او ایس سے منسلک

لاہور(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے 14ہزار سے زائد بڑے ریٹیلرز، ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مصنوعات کے خوردہ فروشوں اور ریسٹورنٹس کو پوائنٹ آف سیل کے نظام سے منسلک کردیا ۔

یکم نومبر 2026تک پی او ایس نظام سے منسلک آئوٹ لیٹس کی تعداد 38ہزار 259ہوگئی ۔رپورٹ کے مطابق 12ہزار 302 ٹائر ون ریٹیلرز کی 25ہزار 580شاخیں پی او ایس نظام سے منسلک ہوگئی ہیںجبکہ ایک ہزار 212 ریسٹورنٹس کی ایک ہزار 908شاخیں ایف بی آر کے پی او ایس نظام کا حصہ بن گئیں۔ٹیکسٹائل اور لیدر مصنوعات کے 564ریٹیلرز کی 10ہزار 771شاخیں پی او ایس نظام سے منسلک ہوگئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...