اسلامیہ گریجوایٹ کالج قصور کے امتحانی مرکز سے جعلی امیدوار پکڑاگیا

 اسلامیہ گریجوایٹ کالج قصور کے  امتحانی مرکز سے جعلی امیدوار پکڑاگیا

لاہور(خبر نگار)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیرِ اہتمام انٹرمیڈیٹ دوسرا سالانہ امتحان 2026 کے سلسلے میں گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج قصور کے امتحانی مرکز میں جعلی امیدوار کو دوسرے امیدوار کی جگہ امتحان دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔

جعلی امیدوار حمزہ علی، اصل امیدوار امیر حمزہ کی جگہ رول نمبر 248930 کے تحت امتحان دے رہا تھا۔ دورانِ امتحان کنٹرولر سکواڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ جعلی امیدوار کو موقع پر ہی پکڑ لیا۔ ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...