پرنسپل جنرل ہسپتال کا الائیڈ ہیلتھ سائنسز سکول کے طلبہ کا تعلیمی ریکارڈ طلب

پرنسپل جنرل ہسپتال کا الائیڈ ہیلتھ سائنسز  سکول کے طلبہ کا تعلیمی ریکارڈ طلب

لاہور(اے پی یی)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم نے الائیڈ ہیلتھ سائنسز سکول، لاہور جنرل ہسپتال کی انتظامیہ سے زیرِ تعلیم طلبہ کی تعلیمی اسناد کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ۔

انہوں نے انتظامیہ کو مزید ہدایت کی ہے کہ جن طلبہ کے تعلیمی کوائف کی متعلقہ تعلیمی بورڈز سے جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو چکا ہے ، ان کی دستاویزات بھی فوری طور پر پیش کی جائیں، تمام تعلیمی ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھا جائے اور اس  میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...