مصطفی آباد:وین کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

مصطفی آباد:وین کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

30سالہ مبشر شدید زخمی ہوا، ہسپتال لیجایا گیا جہاں جان کی بازی ہارگیا

مصطفی آباد (نامہ نگار)قصور کے علاقہ مصطفی آباد میں تیز رفتار وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارجاں بحق ہوگیا، پکی حویلی صوا کی پٹری سے مین روڈ پر چڑھتے ہوئے چھوٹی کتلوہی کارہائشی موٹر سائیکل سوار30سالہ مبشرلاہورسے آنے والی سوزوکی وین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوا ،اسے ریسکیو عملہ فوری بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور لے گیا ،جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے جان کی بازی ہار گیا ، نامعلوم ڈرائیور وین سمیت فرارہوگیا۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...