1من زائدالمیعاد آئس کریم، ناقص کھجور، بہی دانہ تلف
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر مسلسل فیلڈ آپریشنز جاری ہیں، لنک روڈ ماڈل ٹاؤن میں معروف کیش اینڈ کیری بند کر کے 2لاکھ جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران 1من سے زائد ایکسپائر آئس کریم، ناقص کھجور، بہی دانہ تلف کیا گیا، فنگس زدہ فریزر میں فریش سٹاک کیساتھ ایکسپائر آئسکریم رکھی پائی گئی،بیکری سیکشن میں کھلی نالیاں، اشیا پر تاریخ تنسیخ موجود نہ تھی، ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ صوبہ بھر میں معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔شہری خوراک کے متعلق کسی قسم کی شکایت کی صورت میں1223پر اطلاع دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments