سکولوں کے بجٹ میں بنیادی سامان کے اخراجات بھی شامل

سکولوں کے بجٹ میں بنیادی سامان کے اخراجات بھی شامل

سکولوں میں بنیادی سہولیات جانچنے کیلئے صوبہ بھر میں سروے کرانے کا فیصلہمحکمہ تعلیم کی سکولوں میں ای سی سی ای کیئر گیور کی بھرتی یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور(خبر نگار)پنجاب کے سرکاری سکولوں کے نان سیلری بجٹ (این ایس بی) میں ای سی سی ای کلاس رومز کے اخراجات بھی شامل کر دیے گئے ہیں۔ سکولوں میں ای سی سی ای کیئر گیور کی بھرتی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ، جبکہ کیئر گیور کی تعیناتی کو این ایس بی فنڈز حاصل کرنے والے سکولوں کے لیے لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔بجٹ میں ای سی سی ای کِٹ کے سامان کی خریداری، کلاس رومز کی معمولی مرمت اور دیکھ بھال کے اخراجات بھی مختص کیے گئے ہیں۔محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں میں ای سی سی ای کلاس رومز کی بہتری کے لیے نان سیلری بجٹ کے استعمال سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں۔ این ایس بی فنڈز حاصل کرنے والے سکولوں میں ای سی سی ای کیئر گیور کی تعیناتی لازمی ہوگی۔دریں اثنا پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی صورتحال جانچنے کے لیے صوبہ بھر میں سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سکولوں میں دستیاب سہولیات اور ضروریات سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو دو روز میں سروے مکمل کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے ، لاہور میں سروے کا پچاس فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی دستیابی کا جائزہ لینے کے لیے سروے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...