گورونانک کا جنم دن ، بھارت سے 3ہزار یاتریوں کی آمد متوقع

گورونانک کا جنم دن ، بھارت سے 3ہزار یاتریوں کی آمد متوقع

یاتری کل واہگہ بارڈ رکے راستے پاکستان پہنچیں گے ، تمام تر انتظامات مکمل

لاہور(خبر نگار )بابا گورو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے 3,000 کے قریب سکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے ، جو 22 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے ۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام منعقد ہونے والی ان تقریبات کے سلسلے میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔واہگہ بارڈر پر سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق اور پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑا دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ بھارتی سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال کریں گے ۔ بابا گور ونانک دیو جی کے جنم دن کی مرکزی تقریب 24 نومبر کو گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہو گی جس میں وفاقی وزیر سردار محمد یوسف مہمان خصوصی ہو ں گے جبکہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان ، سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور دیگر وفاقی و صوبائی وزرا شرکت کریں گے ۔متروکہ وقف املاک بورڈ نے پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے سکھ یاتریوں کی بھرپور مہمان نوازی کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...