موسم سرما آمد کیساتھ ہی گرم کپڑوں کی خریداری میں تیزی
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گرم کپڑوں کی خریداری میں تیزی آ گئی۔
لنڈے بازاروں میں شہریوں کا رش بڑھ گیا، سردی سے بچاؤ کیلئے گرم کپڑے خریدنے کیلئے شہریوں نے لنڈے بازاروں کا رخ کرلیالیکن یہاں بھی مہنگائی کے ڈیرے ، لنڈے بازاروں میں گرم کپڑوں کی خریداری میں غیر معمولی اضافہ شہری جیکٹس، سویٹرز، کوٹ اور گرم ملبوسات خریدنے میں مصروف رہے۔ شہریوں کا لنڈے بازار میں بھی مہنگائی کا شکوہ ، انکاکہناتھا کہ کم آمدنی والے طبقے کیلئے لنڈے بازار گرم کپڑوں کی خریداری کا بڑا ذریعہ ہیں،لنڈے بازار بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں، گرم کپڑوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ،استعمال شدہ گرم کپڑوں کی قیمتیں بھی اب شہریوں کی پہنچ سے باہر ہورہی ہیں،جو جیکٹ اور شوز پہلے ہزار سے15 سو میں مل جاتے تھے اب 3 ہزار تک ملتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments