مزنگ :قرطبہ چوک پلازے میں آتشزدگی، 38افراد ریسکیو
اہلکاروں نے8 افراد کو کرین کے ذریعے اور30 کو سیڑھیوں کے راستے باہر نکالا
لاہور(کرائم رپورٹر)قرطبہ چوک مزنگ کے پلازے میں آتشزدگی سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع صبح 9 بجکر 21 منٹ پر موصول ہوئی جس پر ریسکیو ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر فائرفائٹنگ آپریشن شروع کردیا۔ آگ پلازے کے گراؤنڈ فلور پر لگی تھی۔ آگ بجھانے کے آپریشن میں ریسکیو کی 14 ایمرجنسی گاڑیوں اور 50 اہلکاروں و افسروں نے حصہ لیا۔ آپریشن کی کمانڈ ضلعی ایمرجنسی آفیسر نے کی۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری اقدامات کرتے ہوئے 8 افراد کو بحفاظت کرین کے ذریعے باہر نکل لیا جبکہ 30 افراد کو سیڑھیوں کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ،پلازے میں کسی ممکنہ جانی نقصان یا پھنسے ہوئے افراد کی موجودگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈور ٹو ڈور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments