قصور سے شیشہ ڈورسپلائی ناکام 3 ملزم گرفتار ، 12چرخیاں برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر)قصور سے لاہور شیشہ ڈور سپلائی کرنیوالے 3 ملزم گرفتار کر لیے گئے ۔ اولڈ انارکلی پولیس نے خفیہ اطلاع پر لیک روڈ سے ملزموں کو قابو کرلیا جن سے ڈور کی 12 چرخیاں برآمد ہوئیں۔
ملزم قصور سے ممنوعہ شیشہ ڈور لا کر لاہور کے علاقوں میں فروخت کرتے تھے ۔ گرفتار ملزموں طاہر، فہیم اور مدثر کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی، پتنگ فروشی اور پتنگ سازی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پرعملدرآمد جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments