جعلی کھاد تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ ، 180تھیلے برآمد

جعلی کھاد تیار کرنے والی فیکٹری  پر چھاپہ ، 180تھیلے برآمد

نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)محکمہ زراعت توسیع نے جعلی کھاد تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مریدکے کے قریب قائم غیر قانونی فیکٹری پکڑ لی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع مریدکے محمد فاروق ملک نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شیخوپورہ چودھری محمد شفیق کے ہمراہ شیخوپورہ روڈ پر قائم فیکٹری پر چھاپہ ماراجہاں جعلی کھاد کی تیاری کا کام جاری تھامحکمہ زراعت کی ٹیم کی آمد کا علم ہوتے ہی ملزم گاڑیوں کی لائٹس دیکھ کر دیواریں پھلانگتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ ٹیم نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موقع سے ایس ایس پی کھاد کے 100 تھیلے اور بی او پی کھاد کے تقریباً 80 تھیلے برآمد کرکے قبضے میں لے لیے ۔حکام کے مطابق بغیر لائسنس اور رجسٹریشن جعلی کھاد تیار کرنے کے الزام میں ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...