شمشاد اختر آپا کی وفات بڑا نقصان :ڈاکٹر حمیرا طارق

شمشاد اختر آپا کی وفات  بڑا نقصان :ڈاکٹر حمیرا طارق

لاہور(سیاسی نمائندہ)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی ڈاکٹر حمیرا طارق نے جامعہ المحصنات پاکستان کی ٹرسٹی، سابق نائب ناظمہ صوبہ سندھ، سابقہ نائب ناظمہ حیدرآباد ڈویژن اور رکن جماعت اسلامی شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر حمیرا طارق نے مرحومہ کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے کہا کہ شمشاد اختر مرحومہ کی دینی، دعوتی اور تنظیمی خدمات قابل قدر ہیں۔ انکی وفات جماعت اسلامی کے لیے بڑا نقصان ہے ۔ مرحومہ نے اپنی زندگی دین کی خدمت اور تحریکی جدوجہد میں گزاری، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے ، ان کی دینی و تنظیمی خدمات کو قبول فرمائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...