ریڑھیوں ،رکشوں پر سپیکرز سے صوتی آلودگی ، شہری پریشان
بلند آواز میں ٹیپ ریکارڈر چلانے پر مکمل پابندی لگائی جائے :شہریوں کامطالبہ
لاہور (این این آئی)پیرا فورس اور ٹریفک پولیس کی عدم توجہ کے باعث رائیونڈ شہر میں ریڑھیوں اور رکشوں میں ٹیپ ریکارڈر نصب کر کے بلند آواز میں گانے چلانے کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا جس سے صوتی آلودگی میں شدید اضافہ ہو گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بازاروں، چوکوں اور گلی محلوں میں بلند آواز میں چلنے والے ٹیپ ریکارڈرز نے شہریوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے ۔ مریض، بزرگ، طلبہ اور نمازی سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔بلند آواز کے باعث اکثر اوقات جھگڑے بھی معمول بن گئے ہیں، شہریوں کے منع کرنے پر ریڑھی بان اور رکشہ ڈرائیور بدتمیزی پر اتر آتے ہیں۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صوتی آلودگی پھیلانے والے ریڑھی بانوں اور رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اور بلند آواز میں ٹیپ ریکارڈر چلانے پر مکمل پابندی لگائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments