آزادی کشمیر کیلئے حکومت کو مخلصانہ کردار ادا کرنا ہوگا:عبد الغفار روپڑی
لاہور (سیاسی نمائندہ)کشمیر کی آزادی کیلئے حکومت کو مخلصانہ کردار ادا کرنا ہوگا، کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دینا ہماری قومی و ملی ذمہ داری ہے ۔ دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے۔
یہ بات جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں پارٹی کی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پروفیسر عبد المجید مولانا حافظ عبد الوہاب روپڑی مولانا شکیل الرحمٰن ناصر حافظ عبد الوحید شاہد مولانا پروفیسر سعید عمران قاری فیاض مولانا بشیر سلفی حافظ عبد الظاہر اور دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کشمیری عوام طویل عرصے سے آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں، ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہو کر ان کی تحریکِ آزادی کی حمایت کرنا ہوگی۔ کشمیر کی آزادی صرف کشمیری عوام کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا مشترکہ مسئلہ ہے ۔ حکومت پاکستان کو عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے اور مظلوم کشمیریوں کی آواز بننے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments