مختلف سیکٹرز کی 6 سکیموں کیلئے 112 ارب کے فنڈز منظور
فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 14ویں اجلاس میں دی گئی
لاہور( این این آئی)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں مختلف سکیموں کے لئے 111 ارب 76کروڑ کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 14ویں اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم نے کی ۔صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں اربن یونٹ کے اشتراک سے میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام کیلئے (نظرثانی شدہ ) 4,317ملین روپے شامل ہے ۔ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور میں سٹریٹجک مینجمنٹ یونٹ کے لئے گاڑیوں کی خریداری کے پوزیشن پیپر کی منظوری بھی دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments