شہر کے تمام فلائی اوورز پر لوڈر اور ہیوی گاڑیوں کا داخلہ بند

شہر کے تمام فلائی اوورز پر لوڈر اور ہیوی گاڑیوں کا داخلہ بند

ریت اور اینٹوں کی ٹرالیوں کو بھی فلائی اوورز پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ٹریفک پولیس نے فضائی آلودگی اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے شہر کے تمام فلائی اوورز پر لوڈر اور ہیوی کمرشل گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا۔سی ٹی او لاہور کے مطابق اچھرہ پل سمیت تمام فلائی اوورز پر ٹرکوں، ڈمپرز اور لوڈر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے ۔ ریت، بجری اور اینٹوں سے لدی ٹرالیوں کو بھی فلائی اوورز استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔سی ٹی او کا کہنا ہے کہ لاہور میں فلائی اوورز پر چڑھتے ہوئے لوڈر گاڑیوں کی زد میں آکر تین موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو چکے ہیں، جس کے پیش نظر حادثات کی روک تھام کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے ۔انہوں نے سرکل افسران کو ہیوی لوڈر گاڑیوں کا داخلہ روکنے کے سخت احکامات جاری کر دیے ہیں، جبکہ پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...