جمعیت کا حقوقِ طلبہ روڈ کارواں پولیس نے روک دیا

 جمعیت کا حقوقِ طلبہ روڈ کارواں پولیس نے روک دیا

پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر دیں،کیمپس پل پر احتجاج ، نعرے بازی

لاہور(آئی این پی) اسلامی جمعیت طلبہ کا حقوقِ طلبہ روڈ کارواں پولیس نے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق حقوقِ طلبہ کارواں جامعہ پنجاب سے پنجاب اسمبلی کی جانب رواں دواں تھا۔کیمپس پل پر پولیس اور طلبہ آمنے سامنے آ گئے ، پولیس نے کارواں کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔ طلبا کا کیمپس پل پر احتجاج اور نعرے بازی جاری ہے ۔ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ نے بتایا ہے کہ حقوقِ طلبہ کارواں میں طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہے ، پرامن طلبہ کو آگے بڑھنے دیا جائے ، طلبہ کو روکا گیا تو ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کا کارواں ہر صورت پنجاب اسمبلی پہنچے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...