14شہدا کے خاندانوں کو 19کروڑ کے مکانات فراہم

14شہدا کے خاندانوں کو  19کروڑ کے مکانات فراہم

لاہور (این این آئی) تین برسوں میں شہداپیکج کے تحت 14شہدا کے خاندانوں کو 19کروڑ روپے مالیت کے مکانات فراہم کیے گئے۔۔۔

 جبکہ 15شہدا کے خاندانوں کو مالی معاونت کی مد میں 7کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں۔ اسی طرح پولیس شہدا کے 225 بچوں کو تعلیمی وظائف کی مد میں 6کروڑ روپے جبکہ 31خاندانوں کو جہیز فنڈ کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ دورانِ سروس وفات پانیوالے پولیس ملازمین کے 249خاندانوں کو مالی معاونت کی مد میں 5ارب 21کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...