پی سی سی ایف کی کارروائیاں، 6 ملزم گرفتار، اڑھائی کروڑ کی منشیات برآمد
لاہور(خبر نگار)پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے ملتان، خانیوال اور راولپنڈی میں بڑی کارروائیوں کے دوران 6ملزمان کو گرفتار۔۔۔
کرکے 2کروڑ 52لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان سے 10کلو گرام آئس کے ساتھ گرفتار منشیات فروش کو عدالت نے عمر قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ لاہور ڈویژن میں 20.8کلوگرام ہیروئن اور 12.6 کلوگرام افیون کی سمگلنگ کے دوران گرفتار ملزم کو عمر قید اور 30لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔ لاہور میں 4.336 کلوگرام آئس کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ملزم کو بھی عمر قید اور 20لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments