سکولوں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر پر ٹیچر یونین کے تحفظات
لاہور(خبر نگار)پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر پر اساتذہ تنظیم نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔۔۔۔
پنجاب ٹیچرز یونین نے تعمیراتی کام کے دوران طلبہ کی حفاظت، سکولوں کے انتظامی امور اور یوٹیلیٹی بلز میں اضافے کے خدشات اٹھا دیے ۔ اساتذہ تنظیم کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام کے لیے سکولوں کی بجلی اور پانی استعمال کرنے سے اضافی اخراجات آئیں گے ، جن کی ادائیگی محکمہ تعلیم کو کرنی چاہیے ۔ پنجاب ٹیچرز یونین نے تعمیراتی کام کی نگرانی اور حفاظتی اقدامات کی ذمہ داری سکول انتظامیہ پر ڈالنے پر بھی اعتراض کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments