شہر بھر میں گرانفروشی پر 19افراد گرفتار
لاہور(اے پی پی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ کاشف جلیل کی قیادت میں لاہور بھر کی مارکیٹوں اور دکانوں پر ۔۔۔
نرخ ناموں کی چیکنگ کی جا رہی ہے ۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 2,431 انسپکشنز کی گئیں جن کے دوران خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 13 لاکھ 77 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ قانون کی سنگین خلاف ورزی پر 19افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments