ڈیفنس ٹریفک حادثے میں زخمی نوجوان دم توڑ گیا
لاہور(آئی این پی)لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز تھری خیابانِ جناح روڈ پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثے میں۔۔۔
زخمی ہونے والا نوجوان عامر حمزہ تین روز تک زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا، جبکہ اس کا دوسرا بھائی تاحال زیر علاج ہے ۔ڈی ایس پی ٹریفک اشفاق احمد کے مطابق حادثے میں ملوث کار رضا الٰہی چلا رہا تھا جسے ٹریفک پولیس نے موقع سے گرفتار کرکے ڈیفنس اے پولیس کے حوالے کردیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے اور واقعہ سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments