انتظامیہ نے چوک الہ آباد بیریئر لگاکر بند کردیا، شہریوں کو مشکلات
الہ آباد (نمائندہ دنیا ) چونیاں کے چوک الہ آباد کو انتظامیہ نے بیریئر لگاکر بند کردیا۔
شہریوں کو پیدل گزرنے میں مشکلات کا سامنا ،مافیا نے اڈے قائم کرلیے ،ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔ انتظامیہ چوک الہ آباد سے اڈوں کو ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ، بیریئر لگنے سے شہر کی خوبصورتی ماند پڑ چکی ، جبکہ مسافروں کا پیدل گزرنا بھی محال ہے ۔ شہریوں کا کہنا کہ ڈپٹی کمشنر قصور فوری طور پر نوٹس لیں اور غیر قانونی اڈوں کو ختم کروائیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments