توہین قرآن ، مرتکبین کیخلاف کارروائی ضروری :صاحبزادہ ابوالخیر

توہین قرآن ، مرتکبین کیخلاف کارروائی ضروری :صاحبزادہ ابوالخیر

مقدس معجزے کی حرمت پامالی کے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں:جے یو آئی رہنما

قصور(نمائندہ دنیا) جمعیت علماء پاکستان نے ملک بھر میں یومِ حرمتِ قرآن منایا۔ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ قرآن مجید حضور سرورِ کائنات ؐ کا عظیم معجزہ ہے ، جو قیامت تک محفوظ اور باقی رہنے والا ہے ۔ دیگر انبیائے کرام کو عطا کیے گئے معجزات ان کے دورِ نبوت کے ساتھ وابستہ تھے ، جبکہ حضور ؐکی نبوت قیامت تک کیلئے ہے ، اس لیے آپؐ کا معجزہ قرآن کریم بھی قیامت تک موجود رہے گا۔انہوں نے کہا کہحکومت قرآن پاک کی توہین کے مرتکب عناصر کے خلاف کارروائی کرے ، انہیں گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دلوائی ،قرآن مجید کی حرمت و تقدس کو یقینی بنایا جائے ۔ تاریخ میں ایسی قومیں بھی گزری ہیں جنہوں نے اپنے انبیائے کرام کے معجزات کی بے حرمتی کی، جس کے نتیجے میں وہ اﷲ تعالیٰ کے عذاب کا شکار ہوئیں۔ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ آج پاکستان میں قرآن مجید جیسے مقدس معجزے کی حرمت پامال کیے جانے کے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں اور یہ اﷲ تعالیٰ کے غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...