کارکنوں کی قربانیوں کی بدولت ن لیگ مضبوط ہوئی:علی چیمہ

کارکنوں کی قربانیوں کی بدولت ن لیگ مضبوط ہوئی:علی چیمہ

لیگی رہنما کی کمیٹی بازار سانگلا میں مقامی قیادت سے ملاقات، سیاسی ودیگر امور پرگفتگو

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پی پی 132چودھری علی طارق چیمہ نے کمیٹی بازار میں مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت سے ملاقات کی، سیاسی و تنظیمی امور، عوامی مسائل اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں صدر مسلم لیگ ن سٹی محمدحنیف گواسکر ، فنانس سیکرٹری مہر ندیم امین اور بزرگ مسلم لیگی رہنما محمد جاوید انور بھٹی نے خصوصی طور پر شرکت کی، کمیٹی بازار پہنچنے پرعلی طارق چیمہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے علی طارق چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی اصل طاقت اس کے کارکن اور بزرگ رہنما ہیں، جن کی قربانیوں اور جدوجہد سے پارٹی آج مضبوط ہے ، انہوں نے کہا کہ سانگلا ہل کے عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...