سانگلا بارایسوسی ایشن کے انتخابی نتائج کا اعلان کردیا گیا
سانگلا ہل (تحصیل رپورٹر) تحصیل بار ایسوسی ایشن کے سال 2026-27کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔
الیکشن بورڈ کے چیئرمین میاں حامد رضا ،ممبران فیصل ایوب بٹالوی،چودھری ارشاد علی انجم، چودھری ابرار اسلم باجوہ اور میاں قیصر محمودکی جانب سے جار ی کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں،جس کے مطابق حسن اقبال سرویاصدر،محمد مصطفی تبسم جنرل سیکرٹری،علی نواز چدھڑ نائب صدر، مرزا ذوالنورین بیگ جوائنٹ سیکرٹری، میاں محمد محسن اعجاز ایڈووکیٹ آڈیٹر، فیروز خان فنانس سیکرٹری اور گلفراز اعوان لائبریری سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments