کمشنر سہیل انورسے پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج کی ملاقات
ساہیوال (سٹی رپورٹر، خبرنگار) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر محمد سہیل انور چودھری سے پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد اختر نے ملاقات کی اور انہیں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے انتظامی و طبی امور، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، طبی سہولیات میں بہتری اور مریضوں کو بہتر علاج معالجے کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمشنر ساہیوال کی زیر صدارت بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے افسروں کا اجلاس بھی ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments