بنگلہ دیش کے صحافیوں کادنیا میڈیا گروپ ہیڈ آفس کا دورہ

بنگلہ دیش کے صحافیوں کادنیا میڈیا گروپ ہیڈ آفس کا دورہ

مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہا، باہمی تعلقات مزیدمضبوط بنانیکاعزم سی او او تسنیم عارف کی وفد کو مختلف شعبوں، ادارتی امور، صحافتی خدمات پر بریفنگ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے )بنگلہ دیش سے آئے صحافیوں کے وفد نے دنیا میڈیا گروپ کے ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیا، دنیا نیوز، روزنامہ دنیا اور لاہور نیوز کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور جدید نشریاتی نظام، پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہا۔ بنگلہ دیشی صحافیوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر و ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز تسنیم عارف نے وفد کا استقبال کیا اور دنیا میڈیا گروپ کے مختلف شعبوں، ادارتی امور، نشریاتی نظام اور صحافتی خدمات پربریفنگ دی۔وفد نے دنیا نیوز، روزنامہ دنیا اور لاہور نیوز کے نیوز رومز، جدید سٹوڈیوز، ماسٹر کنٹرول روم، پروڈکشن کنٹرول روم، ڈیجیٹل میڈیا، گرافکس، ایڈیٹنگ اور شعبہ ادارت کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور خبروں کی تیاری، بروقت ترسیل،جدید مشینری کے استعمال،نشریات کے تکنیکی مراحل میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے بنگلہ دیشی صحافیوں کا کہنا تھا کہ دنیا میڈیا گروپ میں جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بہترین امتزاج دیکھنے کو ملا۔ عالمی سطح کے میڈیا اداروں میں جس جدید نشریاتی نظام کا مشاہدہ کرتے ہیں، آج اسے عملی طور پر دنیا میڈیا گروپ میں دیکھنے کا موقع ملا۔ پاکستان آکر بیحد خوشی ہوئی، یہاں کے لوگوں کی محبت، خلوص اور مہمان نوازی متاثر کن ہے ۔ پاکستان اور بنگلہ دیش میں تعلقات کو مزید مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔ صحافتی وفود کے باہمی تبادلے ، شعبہ میڈیا میں تعاون اور عوامی روابط کا فروغ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔ وفد نے پرتپاک استقبال، شاندار مہمان نوازی اور دنیا میڈیا گروپ کے دورے کا موقع فراہم کرنے پر چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود اور گروپ ایم ڈی نوید کاشف کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...