غزالی ٹرسٹ کے زیر اہتمام ادبی مقابلہ جات کی افتتاحی تقریب

 غزالی ٹرسٹ کے زیر اہتمام ادبی  مقابلہ جات کی افتتاحی تقریب

لاہور (سیاسی نمائندہ)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے خیالات، احساسات اور صلاحیتوں کو مثبت سمت دینے اور معاشرے میں فکری و شعوری بیداری پیدا کرنے کیلئے ادب اور قلم کا کردار نہایت اہم ہے ۔

 ادبی سرگرمیاں محض اظہارِ خیال کا ذریعہ نہیں بلکہ کردار سازی، فکری تربیت اور معاشرتی تبدیلی کی بنیاد بنتی ہیں۔ نئی نسل کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے قلم سے معاشرے کی اصلاح اور ملک و ملت کے روشن مستقبل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرسکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزالی ٹرسٹ کے زیر اہتمام ادبی مقابلہ جات ’’جہاں ہے تیرے لیے 2026‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہماری نوجوان نسل میں بے پناہ تخلیقی صلاحیتیں موجود ہیں، ضرورت صرف انہیں پہچاننے ، نکھارنے اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کی ہے ۔ انہوں نے ادبی مقابلہ جات کے انعقاد کو سراہتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں، مطالعے کی عادت اپنائیں اور اپنے قلم کوبامقصد جدوجہد کا وسیلہ بنائیں۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید بھی موجود تھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...