لاہور پریس کلب میں حسین نقی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

 لاہور پریس کلب میں حسین نقی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

ارشد انصاری ، افضال طالب ،علی احمد ڈھلوں ، امتیاز عالم ودیگرکاخراجِ عقیدت

لاہور(سٹاف رپورٹر) ملک کے ممتاز سینئر صحافی، انسانی حقوق کے علمبردار اور جمہوری قدروں کے محافظ مرحوم حسین نقی کی یاد میں لاہور پریس کلب تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ نامور صحافیوں، دانشوروں، انسانی حقوق کے کارکنان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی اور مرحوم کی پیشہ ورانہ و سماجی خدمات کو بھرپورخراجِ عقیدت پیش کیا۔ صدر پریس کلب ارشد انصاری ، جنرل سیکرٹری افضال طالب ، سینئر صحافیوں علی احمد ڈھلوں ، امتیاز عالم ، حسن جعفرزیدی ، طاہر ملک ،علامہ صدیق اظہر ،سابق صدر لاہورپریس کلب محسن گورائیہ ، دانشور رضی حیدر ، سابق صدرسپریم کورٹ بار راجہ ذوالقر نین ، سابق سیکرٹری ذوالفقار مہتو، جنرل سیکرٹری پی یو جے قمرالزمان بھٹی نے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا حسین نقی صحافت کے ایک عہد کا نام تھے جنہوں نے پوری زندگی اظہارِ رائے کی آزادی، آئین کی بالادستی اور محکوم طبقات کے حقوق کے تحفظ کیلئے وقف کیے رکھی، آمریت کے کٹھن ادوار میں بھی قلم کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ وہ نئی نسل کے صحافیوں کیلئے مشعلِ راہ اور اکیڈمی کی حیثیت رکھتے تھے ۔ انہوں نے ہمیشہ اصولوں کی صحافت کی اور صحافتی تنظیموں کی مضبوطی کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔ شرکانے  اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ انکے مشن کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...