گٹکا فروشی ،شیشہ سموکنگ:رواں سال1299ملزم دھرلئے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے شہر بھر میں گٹکا فروشی اور شیشہ سموکنگ میں ملوث عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے رواں سال 1299 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
گٹکا فروشی پر1076 ملزم گرفتار کرکے 988 مقدمات جبکہ شیشہ سموکنگ میں ملوث 223 ملزموں کو گرفتار کرکے 131 مقدمات درج کیے گئے ۔گٹکا فروشی پر سول لائنز ڈویژن میں سب سے زیادہ 540 ملزم گرفتار کیے گئے ، کینٹ ڈویژن سے 235 اور سٹی ڈویژن سے 110 ملزموں کو حراست میں لیا گیا۔ شیشہ سموکنگ کیخلاف کارروائیوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 69، اقبال ٹاؤن سے 53 اور صدر ڈویژن سے 39 ملزم گرفتار کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments