پٹرول پمپس پر صارفین کولوٹنے والابڑا گینگ پکڑ اگیا

پٹرول پمپس پر صارفین کولوٹنے والابڑا گینگ پکڑ اگیا

الیکٹرانک ڈیوائسز لگا کر پٹرول کی مقدار کم کرکے لوٹا جارہا تھا، 14ملزم گرفتار4 پٹرول پمپس نے صارفین سے 40کروڑ کا فراڈ کیا: ڈائریکٹر این سی سی آئی عاطف امیر

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )پٹرول پمپس پر صارفین کو چونا لگانے والا بڑا گینگ این سی سی آئی اے کے ہتھے چڑھ گیا، الیکٹرانک ڈیوائسز لگا کر پٹرول کی مقدار کم کرکے صارفین کو لوٹا جارہا تھا، 14 ملزموں کو گرفتارکرلیاگیا۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی عاطف امیر نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ چار پٹرول پمپس نے صارفین سے ایک سال کے دوران 40 کروڑ کا فراڈ کیا، پٹرول پمپس پر الیکٹرانک ڈیوائسز نصب کرکے صارفین کو لوٹا جارہا تھا یہ ڈیوائسز پٹرول ڈلواتے ہوئے استعمال کی جاتی ہے اس سے فیول ڈسپینشن سسٹم متاثر کیا جاتا ہے ۔ لاہور میں کافی زیادہ پٹرول پمپس پر یہ ڈیوائسز انسٹال ہیں ۔اس ایپلی کیشن پر کمانڈ دی جاتی تھی جس سے دس، بیس اور تیس فیصد بھی کم پٹرول ڈالا جاتا تھا ہم نے چار ٹیمیں تشکیل دیں اور ایک ہی ساتھ چار جگہوں پر ریڈ کیا اس دوران چاروں ریڈز کامیاب ہوئے ۔ مالکان کی مرضی کے بغیر لوٹ مار ممکن نہیں ۔جوہر ٹاؤن، لاہور کینٹ، گلشن راوی اور بند روڈ پر پٹرول پمپس پر لوٹ مار جاری تھی ، کل 14 افراد گرفتار کیے گئے ہیں مزید کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی،ہم نے اوگرا کو خط لکھ دیا ہے کہ پٹرول پمپس پر سائبر فراڈ ہورہا ہے ، ان مالکان کے بینک اکاونٹ فریز کرکے غیر ملکی سفر پر پابندی عائد کررہے ، جوبھی ریکوری ہوگی حکومت کو دینگے ۔ تمام پٹرول پمپ مالکان کو میسج ہے اگر آپ اب بھی یہ کام کررہے ہیں تو نہیں بچ سکتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...