پولیس ملازمین اور اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 43لاکھ جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 43 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی۔
فنڈز کا اجرا میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی جانب سے درخواستوں کی جانچ پڑتال اور سکروٹنی کے بعد کیا گیا۔ اے ایس آئی ارشد ڈوگر اور ٹریفک وارڈن وسیم کو علاج کیلئے 5، 5 لاکھ جبکہ اے ایس آئیز فرحان الحق اور ساجد علیم، ایس ایس اے ملک مبشر، ٹریفک اسسٹنٹ وسیم، کانسٹیبل طاہر جاوید اور ڈرائیور کانسٹیبلز لطیف اور آصف امیر کو ایک، ایک لاکھ کے فنڈز جاری کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments