پی پی 211 کی تمام عشر و زکواۃ کمیٹیاں مکمل ، نوٹیفکیشن جا ری کرا دئیے ، ضلعی صدر خالد جاوید وڑائچ
ضلعی صدر و ٹکٹ ہولڈر پی پی 211 خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ میں نے اپنے دونوں ایم این اے زین قریشی و ملک احمد حسین ڈیہڑ سے مشاورت کرکے اپنے حلقے کی تمام کمیٹیاں ہنگامی بنیادوں پر مکمل کر لی ہیں
ملتان( سٹاف رپورٹر) اور انکے نوٹیفکیشن بھی ضلع چیئرمین سے جا ری کرادئیے ہیں تاکہ یہ لوگ کور ونا وائرس سے متاثرین کی بروقت مالی امداد کر سکیں ، اس موقع پر خالد جاوید وڑائچ نے جن چیئرمینوں کو نوٹیفکیشن جاری کئے ان میں محمد شریف ، قیصر عباس ، عطا محمد ، بلال احمد، شاہد عباس ، مسرور احمد، سجاد حسین ، فلک شیر ، محمد عامر ، غلام حسین ، معشوق احمد، عمر حیات، محسن خان، اعجاز احمد، خالد حسین ، ناصر حسین ، کلیم خان ، مقبول حسین ، اسد علی ، ناصر حسین شامل ہیں ۔