ایچ ای سی کا دسمبرکے بعد دو سالہ ماسٹرز ڈگری پروگرام ختم کرنیکا اعلان

ایچ ای سی کا دسمبرکے بعد دو سالہ  ماسٹرز ڈگری پروگرام ختم کرنیکا اعلان

ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے دسمبر 2020کے بعد دو سالہ ماسٹرز ڈگری پروگرام کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے

ملتان(خصوصی رپورٹر)ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے دسمبر 2020کے بعد دو سالہ ماسٹرز ڈگری پروگرام کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ایچ ای سی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنوری 2021سے صرف بی ایس ڈگری ہوگی اور وہ بھی صرف ریگولر بنیادوں پر ہوگی۔ اس کے لئے طلبا کو ڈگری کالج یا یونیورسٹی میں بطور ریگولر سٹوڈنٹ داخلہ لینا ہو گا جس کے بعد پرائیویٹ تعلیم ختم کر دی جائے گی ، ہائیرایجوکیشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اب پاکستان میں صرف علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اورورچوئل یونیورسٹی کو فاصلاتی نظام تعلیم کی اجازت ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں