سردی، پرانے کپڑوں کی قیمت میں سو فیصد اضافہ

سردی، پرانے کپڑوں کی قیمت میں سو فیصد اضافہ

سفید پو ش طبقے نے لنڈے بازار کا رخ کر لیا، گاہگوں، دکانداروں میں تکرار

وہاڑی( خبر نگار، نمائندہ خصوصی )سردی اور گرم ملبوسات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے سفید پو ش طبقہ نے بھی لنڈا بازار کا رُخ کرلیا لیکن لنڈا بازار میں بھی گزشتہ سال کی نسبت 100فیصداضافہ کی وجہ سے خریداراور دکاندار پریشان ، لنڈا بازار کے دکا نداروں اور گاہکوں کے درمیاں قیمت کم کرنے پر بحث معمول بن چکا ہے لنڈا بازار کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ صاف ستھرامال لا کر بیچنے کی کوشش کرتے ہیں جوکہ انہیں بھی مہنگے داموں ملتا ہے او رکوشش یہ بھی ہوتی ہے کہ کم سے کم منافع حاصل کیا جا ئے لیکن گاہک قیمت خرید بھی دینے پرتیار نہیں ہو تا لنڈا بازار میں خریداری کر تے شہر ی اور دیہاتی مردو خواتین کا کہنا تھا کہ سردیوں کے نئے ملبوسات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور قوت خرید سے با ہر ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے سردیوں سے خود کو اور اپنے بچوں کو بچا نے کیلئے لنڈا بازار کا رُخ کیا ہے تاکہ سردی سے بچاؤ بھی ہو جا ئے اور پیسے بھی کم خرچ ہو ں لیکن یہاں آکر بھی خریداری نا ممکن نہیں تو مشکل ضرور ہو گئی ہے او ر دکاندار اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کرنے میں مصروف ہیں اور گز شتہ سال کے مقابلہ میں لنڈا بازار میں بھی مہنگائی میں 100فیصدسے زیادہ کااضافہ ہو چکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں