ناقص کارکردگی، 69 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز

ناقص کارکردگی، 69 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز

مجسٹریٹس کو جواب جمع کروانے کیلئے 3 دن کی مہلت،مناسب جواب نہ دینے کی صورت میں پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی،کمشنر جاوید اختر محمود کا برہمی کا اظہار

ملتان( وقائع نگار خصوصی )کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے ناقص کارکردگی دکھانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈویژن بھر کے 69 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز جاری کردیے ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو جواب جمع کروانے کیلئے 3 روز کا وقت دیا گیا ہے اور 3 روز میں مناسب جواب نہ دینے کی صورت میں پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ کمشنر ملتان ڈویژن جاوید محمود نے کہا کہ ۔ ڈویژن میں 129 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہیں۔ڈپٹی کمشنرز اشیائخوردونوش کی قلت میں ملوث کمیشن مافیا کو جیل بھجوائیں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بڑے ذخیرہ اندوزوں، گرانفروشوں پر ہاتھ ڈالیں ۔ علاوہ ازیں ملک جاوید ،ملک محمد شریف، محمد طفیل ، عابدہ حنیف ، ملک شعبان ، محمد رمضان ، اختر حسین سیال ، ڈاکٹر عامر شہزاد ، رب نواز شہزاد، الطاف ناصر ، ڈاکٹر منصور ، ریاض حسین ، ندیم سیال ، طاہر محمود ، طارق جاوید ، ڈاکٹر نعیم ، محمد ظفر ، ڈاکٹر عامر بشیر ، نعیم بشیر راناامتیاز علی ، ملک نذر حسین جاوید ممتاز ڈاکٹر رشید انجم ، الطاف الرحمن ،سیدہ آمنہ مودودی ، زوہیب احمد انجم ، ظفر جٹیال ،ڈاکٹر جمشید اختر ، غلام تقی ، ڈاکٹر ذوالفقار علی ، سعید حسین ،مصلح الدین ، ندیم عباس ، ڈاکٹر محمد فاروق ، جہانگیر ٹانگرہ ، ملک عبدالحمید ، عبدالغنی خان ، ظفر عباس ، ملک نعمان عابد ، عمران احمد ، احمد نوید سہری ، رائے حسن ،جمشید فاروق ، ڈاکٹر نوشیر خان ، ڈاکٹر احسان الحق ، چوہدری محمد اظہر کمبوہ ، ارشاد ، میاں ظفر اقبال ، عبدالغفار ، ملک منظور احمد ، سرفراز انجم ، محمد حسین بنگش ،فیصل اسلم ، محمد ذیشان ندیم ، خدا داد تارڑ ، فیصل ، طاہر عباس خان محمد اکبر بھٹہ ، ڈاکٹر تحسین اعجاز ، محمد عمر فیاض کھیڑا ، ڈاکٹر خالد محمود ، محمد عمران ، منظور حسین ، گوہر نواز ڈھکو ، بلال احمد ،بختیار اسماعیل ، رانا محمد شفیق ، شفقت منان کو شوکاز جاری کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں