وہاڑی:پولیس کاچھاپہ، 4ڈاکوگرفتار،ناجائزاسلحہ برآمد

وہاڑی:پولیس کاچھاپہ، 4ڈاکوگرفتار،ناجائزاسلحہ برآمد

پٹرولنگ پولیس شاہراہیں محفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہے :انچارج چوکی دوکوٹہ

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ایس پی پٹرولنگ کی ہدایات پر پولیس چوکی دوکوٹہ کے اہلکاروں نے چھاپہ مارکر 4ڈاکوؤں کوگرفتارکرکے ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا،انچارج چوکی دوکوٹہ ساجد رحیم نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی کہ 4 ملزم نور آئل ملز کے قریب اسلحہ کے ہمراہ بیٹھے ہیں، جس پر چوکی ٹیم نے پانچوں ملزموں کوپکڑکرناجائزاسلحہ قبضہ میں لے لیا، ملزموں کی شناخت جمیل،صدام حسین،عبدالرحمان اورعثمان کے نام سے ہوئی، انچارج چوکی کا کہنا تھا کہ علاقہ سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ، پٹرولنگ پولیس عوام کیلئے شاہراہیں محفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں