کوٹ ادو:3شرابیوں نے خواجہ سراکواغواکرلیا،ملزم گرفتار

کوٹ ادو:3شرابیوں نے خواجہ سراکواغواکرلیا،ملزم گرفتار

3گھنٹے تک ڈیرہ پرڈانس کرایا،شرابیوں میں لڑائی پرخواجہ سرا بھاگ کرتھانے پہنچ گیا

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)شراب کے نشہ میں دھت ملزموں نے پروگرام سے واپس آنے والے خواجہ سراؤں کی گاڑی کو گن پوائنٹ پر روک لیا، ایک خواجہ سرا کو گاڑی سے اتار کر اغواکرلیا، 3گھنٹے تک ڈیرہ پر محبوس رکھا،ڈانس بھی دیکھتے رہے ،دوسرے ساتھی شرابی نے جواجہ سراء کو اپنے ڈیرہ پر لے جانا چاہا تو شرابی آپس میں گتھم گتھاہوگئے ، اینٹوں کا استعمال،گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے ، خواجہ سرا نے موقع سے فرار ہوکر ساتھی خواجہ سراؤں کے ہمراہ تھانہ میں پناہ لی،پولیس نے خواجہ سراؤں کے کار ڈرائیور کی مدعیت میں شرابی گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تینوں شرابیوں کو گرفتار کرلیا، تفصیل کے مطابق خواجہ سرا گروشی میل شین جان چودھری کی خواجہ سراؤں کی ٹیم اسامہ عرف منہال، مدثرعرف گڑیا،کاشف عرف سنینا کار ڈرائیور عجف شاہ کے ہمراہ موضع دایہ چوکھا میں شیخ احمد آرائیں کے بیٹے وسیم شیخ کی شادی پر گئے ،واپسی پرراستہ میں شراب کے نشے میں دھت اشفاق قریشی نے اپنے ساتھیوں سجاد آرائیں اور اکبر آرائیں کے ہمراہ اپنی سوزوکی کار کو سڑک کے درمیان کھڑا کرکے ان کی کار کو روک لیا اور گن پوائنٹ پر ایک خواجہ سرا ڈانسر اسامہ عرف منہال کو اغواکرلیا اور اشفاق قریشی اپنی بیٹھک میں لے گیا جہاں 3گھنٹے اسے محبوس رکھا اور اس کا ڈانس بھی دیکھتے رہے ،اسی اثناء میں سجادآرائیں اسے زبردستی اپنے ڈیرہ پر لے جانے کے لیے اٹھا،جس پر تینوں شرابیوں میں لڑائی شروع ہو گئی،محبوس خواجہ سرا لڑائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے دیگر ساتھیوں کے پاس پہنچ کر تھانہ سنانواں پہنچ گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں