روڈ حادثے میں زخمی ہونے والاہسپتال میں دم توڑ گیا

روڈ حادثے میں زخمی ہونے والاہسپتال میں دم توڑ گیا

محمد رفیق کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا تھا

بارہ میل(نامہ نگار)روڈ حادثے میں زخمی ہونیوالا مریض ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل چوپرہٹہ خٹک ہوٹل کے قریب کار اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم کے دوران بستی راجپوت نگر کا رہائشی محمد رفیق شدید زخمی ہونے کے بعد نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سی یو میں زیر علاج تھا گزشتہ شب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں