5 مزید مستحق مریضوں کی کارنیا پیوندکاری کے ذریعے بینائی لوٹا دی گئی

5 مزید مستحق مریضوں کی کارنیا پیوندکاری کے ذریعے بینائی لوٹا دی گئی

نجاب ہیومن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی جانب سے نابینا پن کا شکار 5 مزید مستحق مریضوں کی کارنیا پیوندکاری کے ذریعے بینائی لوٹا دی گئی

ملتان(نیوز رپورٹر)پلاکھوں روپے مالیت کے کارنیا تنظیم (اپنا) نشتر این 24 کے ڈاکٹر شاہد خان کی جانب سے عطیہ کئے گئے تھے ۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ اور انکی ٹیم میں شامل ڈاکٹر رضا علی، ڈاکٹر وقاص، ڈاکٹر اسفند، ڈاکٹر تہمینہ، ڈاکٹر راشد ریاض اور ڈاکٹر ولید نے مزید مستحق مریضوں میں کامیابی سے کارنیا کی پیوندکاری کر دی ۔ ملتان کی 30 سالہ سعدیہ عزیز ،راجن پور کے 13 سالہ محمد شہزاد، مظفر گڑھ کی 30 سالہ صدف، ڈیرہ غازیخان کے 60 سالہ پانڈی خان، اور لودھراں کی 85 سالہ راجن مائی بینائی واپس لوٹنے پر کھلکھلا اٹھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں