ملک پر آج بھی انگریز کے غلام مسلط ہیں :ڈاکٹر صفدر ہاشمی

ملک پر آج بھی انگریز کے غلام مسلط ہیں :ڈاکٹر صفدر ہاشمی

کسی نے اڈے اور عافیہ صدیقی، موجودہ حکمرانوں نے ادارے حوالے کر دیئے

ملتان(خبرنگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے ضلعی مجلس شوری ٰکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے پریشان ہے ،مہنگائی، بدامنی،بے روزگاری نے قوم کی چیخیں نکال دی ہیں،آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے قومی غیرت و حمیت کو پس پشت ڈالا جس پر قوم انہیں معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے قوم ان انگریز کے چاکروں سے ملک کو آزاد کروانے کیلئے ایک نئی تحریک کا آغاز کریں۔ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جغرافیائی سطح پر آزاد ہوا لیکن آج بھی انگریز کے غلام اس ملک پر مسلط ہیں جنہوں نے اس ملک کی عزت اور غیرت کو بیچا ،سابقہ حکمرانوں میں سے کسی نے ملکی اڈے امریکہ کو دیئے ،کسی نے عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کیا ،موجودہ حکمرانوں نے ملکی ادارے غیر ملکیوں کے حوالے کئے۔اجلاس میں نو منتخب ذمہ داروں نے بھی امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی کے روبرو اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں